ٹنڈومحمدخان،انڈس فیوچر فائونڈیشن ، سی پی ڈی آئی کی جانب سے ضلعی سطح پر بجٹ کنسلٹیشن تقریب کا انعقاد

پیر 18 نومبر 2019 20:14

ٹنڈومحمدخان۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) انڈس فیوچر فائونڈیشن اور سی پی ڈی آئی کی جانب سے ضلعی سطح پر بجٹ کنسلٹیشن تقریب کا انعقاد، ڈسڑکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمد خان میں منعقد ہوا،تقریب میںضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کی گئی،رپورٹ میں ضلعی سطح پر بجٹ سازی میں شفافیت ،رائج طریقہ کار،بجٹ کلینڈر پر عمل اور عوامی شمولیت جیسے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی، ضلعی حکومتیںاہم شراکت دارون کو بجٹ سازی عمل میں شامل کرنے میں بھی ناکام رہی ہیں۔

انڈس فیوچر فائونڈیشنکے ڈائریکٹراصغر نوناری نے رپورٹ کے مندرجات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ سازی میں مشاورتی اجلاسوں کے زریعے عوامی شمولیت بہترین طرز حکمرانی کی آئینہ دار ہوتی ہے،سروے کیے جانے والے 24میں سے 23 اضلاع کی جانب سے مشاورتی عمل صرف منتخب نمائندوں،ضلع کونسل و ضلعی دفاتر و افسران تک ہی محدود رہی ہے،جبکہ غیر سرکاری تنظیموں،عوام ،خواتین سمیت نجی سیکٹرز کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے،بجت سازی عمل بجت کال لیٹر جاری کرنے کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے لیکن سروے کے مطابق 24میں سے 16 اضلاع کو محکمہ فنانس کی جانب سے بجٹ کال لیٹر 15نومبر 2018 سے قبل جبکہ 8اضلاع کو پندرہ نومبر 2018سے 31مارچ 2019کے دوران میں موصول ہوئے،ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت اور عوام کو معلومات سے پتہ چلا کہ 24 اضلاع مین سے صرف دو ہی اضلاع کی فعال شدہ ویب سائیڈز ہیں جبکہ ان دو نوں پر بھی بجٹ کو اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ضلع میں شہریوں سمیت مختلف شراکت داروںکے لیے پری بجٹ اسٹیٹمنٹ جاری نہیں کی گئی ہے،اسی طرح کسی بھی ڈسٹرکٹ نے شہریوں کی آسانی کے لیے شہری بجٹ تیار نہیں کیا جو کہ عام طور پر شہریوں کے لیے مرتب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں