تیز رفتار سوزوکی پک اپ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی،7سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 7 فروری 2020 18:14

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) ٹنڈومحمدخان ملاکاتیار روڈ پر پنجاری موری کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں باگڑی برادری کا سات سالہ لڑکا ببلو ولد قادو باگڑی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ دو خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں شریمتی سروت باگڑی ، نیلم ، سترو باگڑی ، شومل ، سنتوش ، سیوک شوپو ، اشوک ، پپو ، نیپرو اور ڈرائیور نارو باگڑی شامل ہیں ہلاک ہونے والے ببلو اور تمام زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا جبکہ زخمیوں میں سے پانچ افراد کے حالت تشویشناک بتائی جار ہی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں