ٹنڈو محمد خان :کھاٹ اسٹاپ شوروم مارکیٹ کے دکانداروں کا بجلی کی بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا

پیر 10 فروری 2020 17:21

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے لاکھاٹ اسٹاپ شوروم مارکیٹ کے درجنوں دکانداروں نے بجلی کی بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر دکانداروں اقبال حاجانو ، رفیق جانی پٹھان ، شہزاد چنا ، ذوالفقار ساٹھی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پانچ روز سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور حیسکو کے اہلکار ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کے بہانے رقم طلب کر رہے ہیں جو کہ ہم دکانداروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے حیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر جلد بجلی بحال کرائی جائے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں