بجلی چوری میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ایکسین حیسکو ٹنڈو محمد خان

جمعرات 13 فروری 2020 17:59

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) ایکسین حیسکو ٹنڈومحمدخان سہیل احمد شیخ نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بجلی صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سہیل احمد شیخ نے کہا ہے کہ ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں تالپور کالونی ، شاہی بازار ، بان بازار ، مرتضی چوک ، سومرا محلہ ، پاٹار گوٹھ ، ٹنڈوسائینداد ، پلیو گھمرانی ، نصیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لائنوں اور میٹروں کو محفوظ کیا گیا ہے تاکہ بجلی چوری نہ ہو سکے بجلی چوری میں اگر کوئی بھی شخص ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی بجلی صارفین جن کے جو بھی مسائل ہیں ان کیلئے میری آفیس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین جن کے جو بھی بقایا جات ہیں وہ اپنے بقایا جات جلد ادا کردیں ورنہ ان کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے جب کہ سرکاری و نجی محکموں سے بھی بڑی تعداد میں بقایا جات ریکوری کی گئی ہے اس موقع پر ریونیو آفیسرحیسکو جلال الدین راجپوت ، ایس ڈی او 1 سید اظہر شاھ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں