پولیس نے غیر قانونی طور پر سروے زمین سے نکلنے والا واٹر کورس ایکس مبارک واہ 37 آر کے کو بند کردیا

جمعرات 13 فروری 2020 18:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء)ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈومحمدخان کے حکم پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ اور ایس ڈی او ایریگیشن امتیاز ابڑو کی ہدایت پر ٹنڈوغلام حیدر کے ڈی ایس پی عبدالرحمان بلوچ ، ایس ایچ او انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اپنی نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سروے زمین سے نکلنے والا واٹر کورس ایکس مبارک واہ 37 آر کے کو بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد لغاری برادری کے دوگروپوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہے جس پر ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان نے مزید نفری تعینات کردی ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں