ٹنڈومحمدخان میں مزید کرونا کے 3 کیس ظاہر ہو گئے

جمعرات 4 جون 2020 16:25

ٹنڈومحمدخان میں مزید کرونا کے 3 کیس ظاہر ہو گئے
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ٹنڈومحمدخان میں مزید کرونا کے 3 کیس ظاہر ہو گئے اور کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 76 تک پہنچ گئی ہے رابطہ کر نے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈومحمدخان ڈاکٹر محمد یوسف جھیجو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مزید 3 کرونا وائرس کے کیس پازیٹیو آئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور دو ریونیو ملازم شامل ہیں جن کے گزشتہ روز ٹیسٹ کے لئے اجزا لئے گئے تھے متاثرہ افراد کو گھر میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے کرونا وائرس کے مزید ٹیسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈومحمدخان میں لوگ سماجی فاصلے کونظر انداز کر رہے ہیں اور ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں