ٹنڈو محمد خان :ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 18 جون 2020 18:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2020ء) گرینڈ ہیلتھ الائنس ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے درجنوں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان کے سامنے کیمپ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر ڈاکٹر روہت کمار ، میر شکیل تالپور ، عمر میمن ، غلام مصطفی ملاح اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کر رہی ہے رسک الانس ، شہدا پیکج اور دیگر جائز مطالبات کی منطوری کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر س اور دیگر عملہ اس وقت فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا جارہا ہے جسے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے وزیراعلی سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات جلد منظور کئے جائیں بصورت دیگر سندھ بھر میں ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں