ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

جمعرات 18 جون 2020 18:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اور منور نظامانی اور ہیڈ محرر محمد شریف ملاح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تالپور کالونی گرڈ اسٹیشن اور سجاول چوک کے قریب تین الگ الگ کاروائیاں کر کے مین پڑی اور گھٹکے سپلائی کرنے والے چار ملزمان چمن بروہی ، حبدار بروہی ،موسی جت اور فیصل قمبرانی کو گرفتار کر کے ان کیقبضے سے دو ہزار سے زائد مین پڑی گھٹکے ، پلاسٹک کے بیگس اور ایک کرولا کار برآمد کرلی جب کہ سٹی پولیس نے چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم عزیز عرف بانوں بڑدی کو گرفتار کر لیا اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے دوسری جانب ٹنڈوغلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام مصفطی عاقلانی اور اے ایس آئی بشام چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے اقدام قتل کے کیس میں ملزمان روپوش ملزم عاشق حسین لغاری کو گرفتار کر لیا جب کہ ٹنڈوغلام حیدر پولیس نے شراب کی بھٹی پر کاروائی کر کے ایک ملزم سلیم خان کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 194 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں