شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

جمعرات 2 جولائی 2020 20:02

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ، عوام دشمن عناصروں ، منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی صورت بخشہ نہیں جائیگا اور ان کیخلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں یہ بات انہوں نے ایس ایس پی آفیس میں ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، انچارج سی آئی اے اور پولیس چوکی انچارج سے میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصروں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے، ملزم چائے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا اور قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے ، جبکہ قانون سب کیلئے یکساں ہے ، انہوں نے کہاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور دن اور رات کے وقت پولیس کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے ، انہوں نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تحصیل اور پولیس اسٹیشن کی کارردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہفتیوار میٹنگ کا انعقاد کریں اور رپورٹ پیش کریں ، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان نند لال ، انو رشاہ ، انچارج سی آئی اے حادی بخش لاشاری ، ایس ایچ او منور نظامانی ، منظور پٹھان اور دیگربھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں