حیدرآباد روڈ پر کار اور چنگ چی رکشا میں تیز رفتاری کے باعث زوردار تصادم،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 2 جولائی 2020 20:02

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) ٹنڈومحمدخان حیدرآباد روڈپر سرہندی پیٹرول پمپ کے قریب کار اور چنگ چی رکشا میں تیز رفتاری کے باعث زوردار تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں چینگچی رکشا میں سوار 47 سالہ لونگ ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا 18 سالہ بیٹا جمال ملاح شدید زخمی ہوا، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایاگیا ، جبکہ پولیس نے کار اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں