ٹھٹھہ کی درگاہ کے گدی نشین پر مقدمہ درج کئے جانے کیخلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:24

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) ٹنڈومحمدخان کے مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے درجنوں افراد نے ٹھٹھہ کی درگاہ کے گدی نشین پر مقدمہ درج کئے جانے کیخلاف پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر رہنماں صوفی گل ، حسن سومرو ، علی شیر ما ، کبیر کولاچی اور دیگرنے صحافیوں کو بتایا کہ ٹھٹھہ میں درگاہ کے گادی نشین فقیر علی دوست کیخلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس پر سندھ بھر میں مریدوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیاد پر فقیر علی دوست کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے ، جس کی ہم سخت لفظوںمیں مذمت کرتے ہیں ،جبکہ قتل میں ملوث ملزم بھی گرفتار ہوگیا ہیاور اس نے قتل کا اعتراف بھی کیاہے ، اس کے باوجو دصوفی فقیر علی دوست کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں