ٹنڈومحمدخان کے گاؤں کاجی ملاح میں بیوہ کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف ملاح برادری کا احتجاج

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:25

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) ٹنڈومحمدخان کے گاؤں کاجی ملاح میں بیوہ کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف ملاح برادری کے درجنوں افرادنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کی، اس موقع پر متاثرہ بیوہ نوراں ملاح ، حنیف ملاح اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ 4 سال سے گاں کے بااثر افراد نے ہماری زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اب ہمارے خلاف پولیس اسٹیشن میں جھوٹے مقدمے داخل کرائے جارہے ہیں اور ہمیں مختلف حربے استعمال کر کے پریشان کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ، انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان اور انسانی حقو ق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں