ٹنڈو محمد خان،دیھ ناگو شاہ کے گاؤں صالح محمد مگسی کے رہائشیوں کا بااثرا فراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 جولائی 2020 23:42

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) ٹنڈومحمدخان کی دیھ ناگو شاہ کے گاؤں صالح محمد مگسی کے درجنوں رہائشیوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر حاجی خان مگسی ،ولی محمد مگسی اور سعید اللہ مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ 5ماہ قبل انکی بھینس چوری ہوگئی تھی چوری میں علاقے کے غلام رسول مگسی اور کالو عرف سومار مگسی ملوث تھے اور انہوں نے باہمی فیصلے کے دوران مذکورہ چوری کا اعتراف بھی کیا تھا اب وہ اپنی مکر رہے ہیں جبکہ ہم فیصلے پر عمل درآمد کرنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں تو ہمیں علاقے کے بااثر افرادعبدالخالق مگسی اور ماسٹر یوسف مگسی پولیس اور وکیل کے ذریعہ فیصلے سے دستبردار ہونے کیلئے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور جھوٹے کیس میں ملوث کرانے کیلئے مختلف ہربے استعمال کرریہیں انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں