ٹالپور کالونی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے دکان میں موجود 2افراد جھلس کر شدید زخمی

جمعہ 17 جولائی 2020 23:44

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے ٹالپور کالونی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگنے سے اس کے شعلے قریبی دکان میں جاگرے جس کے باعث دوکان میں بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود دوافراد سجاد سموں اور فہیم سموں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں