ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اور لوئر اسٹاف کی جانب سے ریگیولر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 18 اگست 2020 21:45

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) ی پی ایچ آئی ضلع ٹنڈومحمدخان کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اور لوئر اسٹاف کی جانب سے ریگیولر نہ کرنے اور مراعات نہ دینے کے خلاف پی پی ایچ آئی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز بھٹی پی پی ایچ آئی یونٹ کے صدر راجا اوڈھیجو ، ڈاکٹر کاشف ہنگورو ، افشاں خاصخیلی ، ڈاکٹر سجاد لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمین 13 سالوں سے پی پی ایچ آئی میں کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باجود ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی ہمیں مراعات دی جارہی ہیں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹیوں میں بھی ہم لوگوں نے اہم کردار ادا کیا اور دیہی علاقوں میں جا کر عوام کی خدمت جاری رکھی اور بند اسپتالوں کو کھولا لیکن اس کے باجود ہمارے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے جب کہ آواز اٹھانے پر ہمارے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے اور دہمکیاں دی جار ہی ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں جلد مستقل کرایا جائے اور تمام مراعات فراہم کی جائیں

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں