پیر نیاز جان سرہندی کے صاحبزادے پیر سمیر جان سرہندی فائرنگ سے جاں بحق

منگل 6 اکتوبر 2020 22:20

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے پیر محلہ میں ڈسٹرکٹ اسپیشل ایجوکیشن کے انچارج پیر نیاز جان سرھندی کے بیٹے پیر سمیر جان سرھندی کو معمولی بات پر علاقے کے ایک شخص خدا بخش جسکانی نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضرور ی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے قتل میں مبینہ ملوث ایک شخص خدا بخش جسکانی کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں