سندھ کے ساتھ پانی کے مسئلے پر ناانصافی ہورہی ہے ،سید نوید قمر

سندھ میں پانی کی کمی کا ذمہ دار وفاق ہے جبکہ پنجاب حکومت بھی پانی چوری میں ملوث ہے،رہنما پیپلزپارٹی

پیر 31 مئی 2021 18:09

سندھ کے ساتھ پانی کے مسئلے پر ناانصافی ہورہی ہے ،سید نوید قمر
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہاہے کہ سندھ کے ساتھ پانی کے مسئلے پر ناانصافی ہورہی ہے ، سندھ میں پانی کی کمی کا ذمہ دار وفاق ہے جبکہ پنجاب حکومت بھی پانی چوری میں ملوث ہے۔یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے مختلف یونین کونسلوں جنہان سومرو ، بلڑی شاھ کریم ، ٹنڈومحمدخان اور دیگر علاقوں میں تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سید نوید قمر نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہونے والی ناانصافی کا آئینی اور قانونی طور پر حل نکالا جائے بصورت دیگر پیپلز پارٹی شدید احتجا ج کرے گی ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی اور سخت احتجاج کیا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ نااہل وفاقی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق بھی چھین لیاہے ، عام آدمی کی زندگی نااہل حکمرانوں کے باعث برباد ہوچکی ہے ، ملک معاشی طور پر مکمل تباہ ہوچکا ہے، نااہل وزیروں کی کرپشن نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، بجلی سمیت گیس و دیگر سیکٹر ز میں کھربوں روپوں کی کرپشن پر سب خاموش ہیں ، انہوں نے کہاکہ پی پی کو پی ڈی ایم سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا ، کیوں کہ پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی ، انہوں نے کہاکہ کروناکیخلاف سندھ حکومت کے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں ، پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت میں سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیاب ہوکر وفاقی حکومت بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو ، پیر عاقب جان سرہندی، رضا محمد خاصخیلی، ڈاکٹر میر حسن ملاح، غلام مصطفی ویسریو ودیگر بھی موجود تھے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں