مون سون کی پہلی برسات پڑتے ہی ٹنڈومحمدخان کے اکثر علاقے زیر آب آگئے

منگل 13 جولائی 2021 00:28

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) مون سون کی پہلی برسات پڑتے ہی ٹنڈومحمدخان کے اکثر علاقے زیر آب آگئے ہیں شہر کے سیرت البنی چوک ، سومرا محلہ ، گلشن فیض کالونی ، شاہی بازار ، سبزی منڈی ، چاندنی چوک ، میر محلہ ، پیر محلہ ، نصیر آباد ، بہرانی محلہ ، مشترکہ کالونی ، شوکت کالونی سمیت اکثر علاقوں کے گلے محلوں میں پانی جمع ہو گیا اور کچھ علاقوں میں گٹر نالے پلٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑھ گیا دوسری جانب بارش کی پہلی بوند پڑتے ہیں حسب معمول بجلی بند رہی بکہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل عملے کا عملہ کچھ جگہوں پر بند نالیاں کھولنے میں مصروف عمل رہا رابطہ کرنے پر ٹنڈومحمدخان کے معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر ارشد قریشی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے گندے پانی سے فنجی (خارش کی بیمار) پھیلنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جو کہ انسانی کی رانوں اور پیروں سمیت ٹانگوں میں خارش کا سبب بنتا ہے اور ڈائریا بھی پھیل سکتا ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں