ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان کو فراہم کی جانے والی ایکسپریس لائن کی بجلی بااثر افراد چوری کررہے ہیں،پیر احمد جان سرہندی

جمعہ 16 جولائی 2021 20:37

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) کی یونین کونسل ٹنڈوسائیں داد کے سابق چئیرمین اور سماجی رہنما پیر احمد سعید جان سرھندی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان کو فراہم کی جانے والی ایکسپریس لائن کی بجلی بااثر افراد چوری کررہے ہیں ہم نے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل درجنوں غیر قانونی کنکشن پکڑ ے ہیں جن میں حکمران جماعت کے عہدے داران بھی ملوث ہیں.

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتیہوئے کہی پیر احمد سعید جان سرہندی نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبریں شائع ہونے اور شہر کی سماجی تنظیموں کے احتجاج کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور غیر قانونی 70 سے زائد کنکشنوں کے خلاف کارروائی کی گئی. انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کو ایکسپریس لائن میں سے بجلی دی گئی تھی تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑی. لیکن دیگر اداروں کی طرح یہاں بھی کرپشن کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے بجلی چوری کا. نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں