ناکام سیاست دان بلاجواز پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،رازق خان یوسف زئی

جمعہ 16 جولائی 2021 20:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سندھ پیپلز یوتھ کے ضلع ٹنڈومحمدخان کے جنرل سیکرٹری رازق خان یوسفزئی نے کہا کہ کچھ ناکام سیاست دان بلاجواز پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں علی امین گنڈہ پور اپنی زبان کو لگام دے ورنہ قیادت کے حکم پر پیپلز یوتھ کے کارکنان وفاقی وزرا کے تمام راستے بند کردینگی.

تحریک انصاف کے رہنماں کو چاہیے کہ وہ پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے کی گئی خدمات کی تاریخ کو پڑیں.

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان کے لئے منتخب نمائندوں نے کروڑوں روپوں کی لاگت سے پروجیکٹ شروع کئے ہیں اور آیندہ انتخابات میں مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے ایک بلیک میلر کی جانب سے میرے خلاف الزامات لگانے جارہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے آگر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث ہوں تو میڈیا کے سامنے ثبوت پیش کریں. ورنہ میں مزکورہ بلیک میلر کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا اس موقع پر شہریار خاصخیلی اور دیگر بھی موجود تھے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں