اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، رکن اسمبلی نوید قمر

منگل 20 جولائی 2021 23:30

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں جب کہ بے روزگاری کے باعث نوجوان نسل خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے گاں خاصپورہ میں سی سی بی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں اقتدار میں آنے سے پہلے جو انہوں نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا بلکہ اس کی جگہ پر مرغیاں اور بھینس کے بچے تقسیم کرنے شروع کئے وہ بھی عوام کے ساتھ ایک مذاق تھا تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سرکار خود ہی تبدیل ہو چکی ہے اور عوام کو صرف بے وقوف بنانے کے سوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاھ بخاری ، ضلعی جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو ، پ پ نائب صدر پیر عاقب جان سرہندی ، وڈیرو اکبر قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں