ٹنڈومحمد خان اسپتال میں معمولی زخمی شخص ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق، ڈی جی ہیلتھ نے تفتیشی کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈو محمد خان میں دس روز قبل معمولی زخمی ہونے والا 35 سالہ نامعلوم شخص کو سماجی رضاکاروں نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت کے باعث وہ جابحق ہو گیا سماجی رضاکاروں نے ڈاکٹروں کی غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زخمی نامعلوم شخص کو ہم لوگوں نے اسپتال میں داخل کروایا اور پاں کا زخم ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے باعث ناسور ہو گیا اور اسے اسپتال سے بھی باہر نکال دیا گیا جس سے انتظامیہ کی غفلت واضح ہوتی ہے دوسری جانب سوشل میڈیا پہ ایسی وڈیوز وائرل ہونے کہ بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ارشاد میمن نے نوٹس لیتے ہوئے دورکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے کہ دو روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں