ْٹنڈو محمد خان کے لیے اربن واٹر سپلائی سکیم پر کام میں تیزی لائی جائے، سید قاسم نوید قمر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:48

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹنڈو محمد خان کے لیے اربن واٹر سپلائی سکیم پر کام میں تیزی لائی جائے تاکہ ٹنڈو محمد خان کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی بہتر فراہمی ہو اور نکاسی آب کے مسائل بھی حل ہوسکیں۔

یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو محمد خان خرم کریم سومرو ، میر علی رضا تالپور ، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر انور میمن ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد طارق ، ایکسی این فیصل ، انچارج واٹر سپلائی ٹنڈو محمد خان وسیم میمن ، ٹی ایم او ٹی ایم او اعجاز ملاح ،شفیق بھٹی، عبد الکریم شیخ اور پیر احمد جان سورہندی بھی موجود تھے،اس موقع پر ایکسی این نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید کو اسکیم پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ اسکیم کے مکمل ہونے سے ٹنڈو محمد خان کے نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس کے تحت ہم متعدد عوام دوست منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں