ٹنڈومحمدخان پریس کلب میں صحافیوں کا اجلاس ، ماتلی کے سینئر صحافی صالح میمن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:48

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان پریس کلب میں صحافیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرونکس میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور میمبروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر را غلام حسین ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظفر رند ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عبدالکریم شیخ ، گورننگ باڈی کے چیئرمین غلام نبی کیریو ، امتیاز مگریو ، اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتلی کے سینئر صحافی صالح میمن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی صالح میمن ایک فرض شناس صحافی ہیں منشیات فروشوں کی جانب سے ان پر حملہ کر کے شدید زخمی کیا گیا ہے اور اس طرح کی حرکت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ایس ایس پی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں