ٹنڈومحمدخان شہر میں گوشت مارکیٹیں ختم ہونے کے خلاف قصابوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 ستمبر 2021 20:58

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء)ٹنڈومحمدخان شہر میں گوشت مارکیٹیں ختم ہونے کے خلاف قصابوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر قصاب شہزاد قریشی ، نعیم قریشی ، خالد قریشی ، اشرف قریشی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں گوشت مارکیٹیں ختم ہونے کی وجہ سے قصاب شہر کے مختلف علاقوں چاندنی چوک ، اناج منڈی ، پاکستانی چوک ، سیرت البنی چوک ، پھلیلی پل سمیت دیگر علاقوں میں پھیل گئے ہیں جس کے باعث شہر میں گندگی کے ساتھ ساتھ مختلف امراض پھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان شہر میں پہلے بکرے اور بڑے جانوروں کی گوشت کی مارکیٹیں قائم تھیں مارکیٹوں کی حالت خستہ اور زبوں حال ہونے کی وجہ سے دوبارہ تعمیر کروانے کے نام پر ہم سے خالی کروا لی گئیں جنہیں میونسپل انتظامیہ نے گر ا کر اس میں نئی دکانیں بنا کر اپنے من پسند سبزی فروشوں اور کریانہ والوں کو فروخت کر دیا جس کے باعث ہم لوگ جگہ جگہ تختے اور ٹھیلے لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کو گزر سفر کر رہے ہیں اور آج اگر گوشت مارکیٹ بنا کر دی جائے تو ہم وہاں شفٹ ہو نے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت مارکیٹ جلد ازجلد تعمیر کروا کر دی جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں