گورنمنٹ پراونشنل گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف طالبات اور والدین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 ستمبر 2021 20:58

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان شہر کی معروف تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ پراونشنل گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تعمیر نہ ہونے اور اسکول کو گرلز اسکول منتقل کئے جانے کے خلاف طالبات ،و الدین اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر آصف قریشی ، کفیل احمد ، ایڈوکیٹ محمد علی قریشی اور دیگر نے صحافیو ں کو بتایا کہ گورنمنٹ پراونشنل گرلز ہائی اسکول کی عمارت گزشتہ پانچ سالوں سے منہدم کر کے ازسر نو تعمیر کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث اسکول کی تعلیم سخت متاثر ہو رہی ہے اور طالبات دوسرے اسکولوں میں داخلے لے رہی ہیں واضح رہے کہ 2500 سے زائد طالبات مزکورہ اسکول میں زیر تعلیم تھیں اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے اور مسلسل التوا کا شکار ہونے کے باعث اب صرف 450 طالبات اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور اگر فوری طور پر اسکول کی تعمیرات کا کام مکمل نہ کرایا گیا تو مذکورہ یہ طالبات بھی دوسرے اسکولوں کا رخ کریں گی اسکول اس وقت جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے اور جگہ جگہ سے دیواریں دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم ،سیکریٹری تعلیم اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کا کام فوری طور پر کرایا جائے تاکہ تدریسی عمل دوبارہ شرو ع کرایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں