ٹنڈومحمدخان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کے مزید 49 کیس سامنے آگئے

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:32

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کے مزید 49 کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈومحمدخان دولت خان جسکانی نے بتایا کہ عوام کو چاہیے کہ مکمل طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایس او پیز کا خیال کریں اور ماسک لازمی پہنیں جب کہ کورونا ڈیلٹاوائرس کے کیس بڑھنے کے بعد کورونا وائرس کی شرح 7.9 تک پہنچ گئی ہے جو انتہائی تباہ کن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں