سول جج ٹنڈومحمدخان عبدالستار گوپانگ کی نگرانی میں تین سال قبل قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی

جمعرات 23 ستمبر 2021 20:53

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے گاں برفت چانڈیو کی رہائشی حسینہ چانڈیو کی جانب سے سیشن کورٹ ٹنڈومحمدخان میں درخواست دائر کرائی گئی تھی جس میں اس نے موقف اختیا ر کیا تھا کہ اس کی بیٹی ساجدہ چانڈیو کو تین سال قبل اس کے شوہر تان حسین چانڈیو اور اس کے گھر والوں نے مل کر قتل کیا تھا اور وہ سات ماہ کی حاملہ تھی اور خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا جس پر سول جج ٹنڈومحمدخان عبدالستار گوپانگ کی نگرانی میں ٹنڈوغلام حیدر کی لیڈ ی ڈاکٹر ناہیدہ اعوان اور میڈیکل بورڈ سمیت ایس ایچ او آدم خشک کی موجودگی میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے قبر کشائی کی گئی اور ساجدہ چانڈیو کے اجزا لئے گئے جبکہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں