ٹنڈو محمد خان: دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے چاندنی چوک سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان 35 سالہ محمدطارق ولد محمد حنیف بھٹی جسکی نعش علی پور نہر سے برآمد ہوئی ، اطلاع ملنے پر ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے لاش کو تحول میں لیکر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا ، جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ، دوسری جانب ٹنڈومحمدخان کے گاں وال جی کولہی کے رہائشی نوجوان جگو کولہی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ، اطلاع ملنے پر تعلقہ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں