ٹنڈو محمد خان پولیس نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نے مختلف علاقوں میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ، مارکیٹ سمیت مختلف چوراہوں پر کرونا ویکسین سے متعلق سندھ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ویکسی نیشن کارڈ چیک کئے اور ویکسی نیشن نہ کرانے والے 9 افراد علی بخش جانوری ، محمد اکرم مغل ، مجیب اللہ پٹھان ، ناصر پٹھان ، منگل خان مہر ، اویس مہر ، علی محمد ملاح ، محمد علی ماچھی ، گوندو کولہی کو ویکسی نیشن نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا اور ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ، دوسری جانب ٹنڈومحمدخان پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ٹنڈو سائیں داد کے قریب ایک مکان پر چھاپا مار کر شراب کی بٹھی مسمار کردی اور تین ملزمان ایوب ملاح ، افضل ملاح اور خمیسہ ملاح کو گرفتار کر کے 300 لیٹر تیارشراب اور شراب بنانے کا سامان گیلن ، بالٹیاں اور ڈرم برآمد کر لئے ، تینوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے چالان کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں