ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ریجنل محتسب اعلیٰ حیدرآباد

جمعرات 30 ستمبر 2021 23:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء)محتسب اعلی ریجنل حیدرآباد عبدالوہاب میمن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور سرکاری ملازمین کے جو بھی جائز مسائل ہیں حل نہ کرنے کی صورت میں ہماری دفتر میں درخواستیں دی جائیں تاکہ ان کے حل کے لئے اقدمات اٹھا کر انصاف فراہم کیا جاسکے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیس ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی عبدالوہاب میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے تاکہ کسی بھی ملازمین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیس رٹنڈومحمدخان منیر احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریٹائر اور سرکاری ملازمین کے معاشی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل کو حل کیا جاسکے ریٹائر اور سرکاری ملازمین اور ان کے ورثا کو ٹریزری آفیس میں کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ آفیس میں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں رلیف فراہم کیا جاسکے اس موقع پر اکانٹنٹ نظام الدین ، غلام قادر میمن ، پرویز بیگ ، سلیم ہالیپوٹو ، زوالفقار شاھ ، عادل میمن ، ولی محمد پنہور ، علی حسن میمن اور دیگر مختلف سرکاری محکموں اور ٹریزری آفیس ٹنڈومحمدخان کے آفسران اور عملے نے شرکت کی

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں