سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز ٹنڈومحمدخان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی پریس کلب تک نکالی گئی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:33

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز ٹنڈومحمدخان کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی الفتاح چوک سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک نکالی گئی اس موقع پر ضلعی رہنماں لال بخش سٹھیو ، اختر سٹھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک میں بیروزگاری ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ، ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے ، جبکہ ہاریوں اور کسانوں کا بھی معاشی استحصال کیا جارہا ہے ، جس کے باعث غریب ہاری خود کشی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری کا نوٹس لے ، بصور ت دیگر سندھ بھر کے ہاری احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں