بلوچستان میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں بھی پانی کا بہاؤ روز بروز بڑھ رہا ہے،پیراسد اللہ سرہندی

پیر 1 اگست 2022 18:52

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) آبادگار بورڈ سندھ کے مرکزی نائب صدر پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی ہے اور متعدد جانیں سمیت ہزاروں مکانات ، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں یہ بات انہوں نے اپنے آفیس ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ بلوچستان میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں بھی پانی کا بہا روز بروز بڑھ رہا ہے اور کچے کے علاقوں میں درجنوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں اور وہاں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے فصلوں پیاز ، ٹماٹر ، آلو ، بھنڈی ، پالک سمیت دیگر اجناس کی فصلیں تباہ و برباد ہو گء ہیں جس سے آباد گاروں اور کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ بارش سے متاثر ہونے والے لوگوں کو روز مرہ استعمال ہونے والی خوردونوش اشیا کی خرید میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے پہلے ہی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے زریعے لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور پاک فوج کی جانب سے امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں حکومت کا چاہیے کہ ممکنہ مزید بارشوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں