عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،سید نوید قمر

خان صاحب کو اس جرم کی سزا ملی جو انہوں نے جان بوجھ کر کیا حکومت نے سپریم کورٹ کو لارجر بینچ بنا کر فیصلہ دینے کا ریفرنس بھیجا ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 اگست 2022 18:35

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،سید نوید قمر
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر صنعت و تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خان صاحب کو اس جرم کی سزا ملی جو انہوں نے جان بوجھ کر کیا حکومت نے سپریم کورٹ کو لارجر بینچ بنا کر فیصلہ دینے کا ریفرنس بھیجا ہے، کیوں کہ اس فیصلے کی اہمیت زیادہ ہے، نواز شریف کی ملک واپسی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے یہ بات انہوں نے یونین کونسل ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ کیت پشتوں کا معائنہ اور این آئی سی وی ڈی اسپتال ٹنڈومحمدخان کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ اس وقت ملاکاتیار کے مقام سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا گزر رہا ہے، آئندہ چند روز میں پانچ لاکھ کیوسک سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اسے اپنے جھوٹ کی سزا ملی ہے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کی جانے والی رقم ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آٹھ سال بعد فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، وہ کسی جماعت کے لیے کام نہیں کرتا ہے، عمران خان کے سپریم کورٹ جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ جاکر اپنا شوق پورا کر لیں ، حکومت نے سپریم کورٹ کو لارجر بینچ بنا کر فیصلہ دینے کے لیے ریفرینس داخل کیا ہے، کیوں کہ لارجر بینچ کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کسی کو بھی تحریک انصاف کے دباو میں نہیں آنا چاہیے، عمران خان احتجاج کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں، جو کہ ان سمیت ہر ایک کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح انتقام کی سیاست نہیں کرتے ہم تحرک انصاف سے بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں، بجلی بلوں میں ٹیکسیز کے خلاف احتجاج ہر ایک کا حق ہے، تاجروں کا احتجاج اپنی جگہ پر ہے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی، سابقہ دور حکومت میں دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں جبکہ ہمارے ملک میں کسی مالدار و خودمختار ملک کی طرح سبسڈی دی گئی، عمران خان نے اپنی نااہلی کے باعث ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ کردی تھی، جس پر قابو پانے کے لئے دن رات محنت کام کررہے ہیں، جس کے لیے آئی ایم ایف نے بھی کہا کہ پاکستان نے مشکل فیصلے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک واپسی ن لیگ کا اندرونی معاملہ ہے حکومت کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں