آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر دینے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 اگست 2022 18:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر دینے کی تقریب گورنمنٹ مین پرائمری اسکول ٹنڈومحمدخان میں منعقد کی گئی اس موقع پر کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹر تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی ایم پی اے اور ضلعی صدر سید اعجاز حسین شاھ بخاری ، جنرل سیکریٹری پی پی ضلع ٹنڈومحمدخان خرم کریم سومرو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب نظامانی ،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی اشرف میمن نے کہا کہ تعلیم قوموں کا شعور ہوتی ہے اور سندھ حکومت نے میرٹ پر اساتذہ کی تقرری کر کے نوجوانوں کو بھرپور موقع فراہم کیا ہے کہ وہ جہالت کے خاتمے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور تعلیم کی شمع کو روشن کر کے بلاامتیاز مستقبل کے معماروں کی تربیت کریں تاکہ وہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس موقع پر چیف مانیٹرنگ آفیسر عبدالحلیم لغاری ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راجا نثار میمن ، پ ٹ الف رہنما عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں