صحافی سلیم اللہ شیخ کے گھرکوآگ لگائے جانے کے واقعے کامقدمہ تھانہ بلڑی شاہ کریم میںدرج

بدھ 10 اگست 2022 17:54

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے صحافی سلیم اللہ شیخ کے گھرکوآگ لگائے جانے کے واقعے کامقدمہ تھانہ بلڑی شاہ کریم میںدرج کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آرنمبر 68/2022 کے تحت مقدمے میں 2 نامعلوم افرادکوشامل کیاگیاہے سلیم اللہ شیخ نے مقدمے میںموقف اختیارکیاہے کہ وہ کسی کام کے سلسلے میںلاہورمیںموجودتھے اس دوران بلڑی شاہ کریم میںواقع ان کے گھرکونامعلوم افرادنے آگ لگادی اورانہیںمالی نقصان پہنچایاہے جبکہ اس سے قبل بھی دوباران پرجان لیواحملے کیئے جاچکے ہیںتاہم اس بارگھرکوٹارگٹ کرکے نقصان پہنچایاگیاہے گھرمیںلگائی گئی آگ اتنی شدیدتھی کہ تمامترگھریلوسامان جل کرراکھ ہوگیاہے دوسری جانب انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے سربراہ سردارممتازانقلابی اورحیدرآبادڈویژن کے جنرل سیکرٹری جہانزیب کاتیارنے واقعے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی حیدرآباد،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان اوردیگرحکام سے اپیل کی ہے کہ صحافی کے گھرکوآگ لگانے کے واقعے میںملوث ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں