آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈو محمد خان کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 مارچ 2023 17:52

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہاس رینٹ الانس نہ بڑھانے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس ٹنڈومحمدخان کے باہر سینکڑوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر آپکا کے ضلعی صدر منیر احمد بھٹی ، عباس سٹھیو ، کاشف میمن ، ملوک شاھ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حساب سے یوٹیلیٹی اور ہاس رینٹ الانس بڑھایا نہیں جارہا ہے جس کے باعث کلرکوں سمیت دیگر سرکاری ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ جائز مراعاتوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر موجودہ تنخواہوں میں گزارا کرنا ناممکن ہے حکمران اپنی عیاشیوں اور شاہانہ اخراجات پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن سرکاری ملازمین کو مہنگائی تلے پیس کر رکھ دیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں