ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی کی زیر صدارت رمضان آرڈی ننس پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ،انتظامات کے حوالے سے گفتگو

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی ہال میں رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینے میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جائے اور شہر کی سڑکوں کو سیل کیا جائے۔

مساجد کو جانے والی سڑکوں کی صفائی اور روشنی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے حیسکو اور سوئی گیس کے حکام کو ہدایت کی کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کو بہتر بنایا جائے اور فیڈرز میں موجود فالٹس کو دور کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں لائٹ کی فراہمی کو بہتر کرنے کی کوشش کی جائے، انہوں نے تاجروں کو ہر تعلقہ میں ہر ہفتہ بچت بازار لگانے کی ہدایت کی جس پر تاجر رہنمائوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بچت بازار لگانے میں مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان آفتاب بوزدار، غلام سرور بھنبھرو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو غلام حیدر سکندر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی ہرا شیخ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اسامہ قاسمی، چیف میونسپل آفیسر اعجاز علی ملاح، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کلثوم بلوچ، تاج برادران اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹنڈو محمد خان کے صدر حاجی شبیر احمد میمن، مارکیٹ کمیٹی، زراعت، میونسپل کمیٹی، ڈیری، آئس فیکٹری، سبزی، گوشت، کریانہ اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں