ڈجیٹل مردم شماری سے سندھ کے وجود کو خطرہ ہے ،ڈاکٹرقادر مگسی

حکمران مردم شماری میں سندھ کے عوام کو کم دکھا کر سندھی ٹوپی اور اجرک کی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں،چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ڈجیٹل مردم شماری سے سندھ کے وجود کو خطرہ ہے اس قسم کی ڈجیٹل مردم شماری کو تسلیم نہیں کریں گے حکمران مردم شماری میں سندھ کے عوام کو کم دکھا کر سندھی ٹوپی اور اجرک کی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر سندھ کے مقامی افراد کا حق ہے اور ڈجیٹل مردم شماری سے ہمارے حقوق چھیننے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ہمارے وسائل پر قبضہ کیا جاسکے سندھ کی عوام پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے جس میں روزگار ، صحت ، تعلیم سمیت بہت سے مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیں سندھ کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں اور غیر مقامی افراد کو سندھ میں آباد کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جب کہ سندھ دشمن منصوبے بھی بنائے جارہے ہیں جسے ہم کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے سندھ کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور وہ اپنے حقوق سے آشنا ہیں اس موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری ، ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر اقبال حاجانو اور دیگر نے بھی خطاب کیا

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں