ٹنڈو محمد خان میں تیز رفتار ٹرک اور 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افرادجاں بحق اورایک شخص شدید زخمی

پیر 20 مارچ 2023 22:02

ٹنڈومحمدخان 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) ٹنڈو محمد خان میں تیز رفتار ٹرک اور 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افرادجاں بحق اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو طبعی امداد کے لئے ضلعی سرکاری ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان لے جایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمدخان کے علاقے ملاکاتیار میں جھرک روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والی 2موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 65 سالہ فضل ملاح اور 45 سالہ ابراہیم ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص رحیم بخش شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ضلعی سرکاری ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمی کو سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا، جھرک پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

\378

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں