ہمارا نصب العین انسانیت کی خدمت کرنا ہے ،سید قاسم نوید قمر

پیر 20 مارچ 2023 23:19

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین انسانیت کی خدمت کرنا ہے ،میمن کاٹھیاواڑ جماعت کی جانب سے برسات کے باعث بے گھر ہوجانے والے درجنوں خاندانوں کو نئے گھروں کی تعمیر اور انہیں ہر ممکن بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ایک احسن قدم ہے۔یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے علاقے سستی بسی اور علی پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ میمن جماعت کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے ہر مشکل حالات میں علاقے کے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کی اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے و ضلعی صدر سید اعجاز حسین شاھ بخاری ، دی ماڈرن یونیورسٹی آف سائنسسز کے چانسلر ڈاکٹر اقبال میمن ، میمن کاٹھیاواڑ کمیونٹی کے رہنما رفیق میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سستی بستی میں مسجد کی تعمیر لڑکوں اور لڑکیوں کی دینی تعلیم کے لئے مدرسہ اور گھریلو خواتین کو ہنر مند کرنے کے لئے سلائی کڑہائی سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو کہ علاقے کی عوام کے لئے ایک خوش آئیند عمل ہے اور اس سے علاقے کے مرد ، خواتین اور بچے بچیاں مستفید ہو نگے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں 500 سے زائد ہینڈپمپ نلکے فلٹر پلانٹ بھی نصب کئے گئے ہیں اور برساتوں کے باعث مخدوش ہوجانے والے گھروں کی ضروری مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں