والفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا تو قبول کیا مگر عوام کے حقوق کی آواز اٹھانے سے دستبردار نہیں ہوئے،سید ضیا عباس رضوی

جمعرات 23 مارچ 2023 22:30

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیا عباس شاہ رضوی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ میںہر ضلع کا دورہ کروں اور وہاں روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے جائزہ لوں وہ آج ٹنڈو محمد خان کے تعلقہ بلڑی شاہ کریم میںڈیتھاوا روڈ سے 8 کلو میٹر طویل روڈ 68.942 ملین روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد گوٹھ حاجی غلام محمد جت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی پربلا شعبہ فخر کرسکتے ہیں اس پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندہ تو قبول کیا مگر عوام کے حقوق کی آواز اٹھانے سے دستبردار نہیں ہوئے اسی طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی شہادت توقبول کی مگر ظالموں کے آگے سر نہیں جھگایا لیکن اس کے برعکس عمران خان بزدل شخص ہے جو جیل جانے سے ڈر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی آیندہ بھی عوام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگرچہ ہمیں مردم شماری پر خدشات ہیں اور اس کے لیے ہمارے چیرمین بلاول بھٹو زرداری متعلقہ حکام سے بات بھی کر یں گے اور اس ضمن میں آل پرٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی ہے تاہم لوگ اس ڈیجیٹل مردم شماری میں خود کا اندراج ضرور کروائیں کیوں کہ اسی کی بنیاد پر مستقبل کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور فنڈز دیئے جاتے ہیں اور ترقیاتی کام ہوتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا میں علاقے کے لوگوں کے مطالبے پر ٹنڈو محمدخان تا ٹنڈو الہ یار 35 کلو میٹر روڈ اور ٹنڈو محمد خان سے سجاول روڈ کا سنگ بنیاد انشا اللہ میں اپنی وزارت کی مدت میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ انہو ں نے کہا کہ سیلاب آنے کے بعد صوبے میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع ٹنڈو محمد خان میں 2 ارب روپے سے زائد کی لاگت کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ضلع کے لوگ استفادہ حاصل کریں گے اس موقع پر ایم پی اے اور پی پی پی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر سید اعجاز شاہ بخاری اور ایم پی اے عبدالکریم سومرو نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو، ڈی سی ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد ڈویژن سوائی خان چھلگری اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں حاجی غلام مصطفی جت نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور صوبائی وزیر و دیگر کو روایتی تحائف اور سندھی اجرک بھی پیش کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان کے آفس میں منعقدہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقد ہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روڈز کی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں پروونشل ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کی 1982.999 ملین روپے کی لاگت کی 20 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ گذشتہ سال 4 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ورکس سروسز ٹنڈو محمد خان کی 154 اسکیموںپر کام جاری ہے جبکہ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کی 28 ترقیاتی اسکیموں پر بھی کام جاری ہے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مجوذہ ترقیاتی اسکیموں کا اچھی طرح تفصیلی سروے کریں تاکہ بعد میں کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جاسکے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں