موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کررہی ہے، معصوم جان سرہندی

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) مسلم لیگ ن کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر پیر معصوم جان سرہندی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کررہی ہے، بہت جلد غریب و نادار افراد کے لئے پنجاب کی طرح سندھ میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک اور عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا اور ن لیگ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملک میں آئندہ حکومت بننے کے بعد پاکستان ایک خودمختار و خوشحال ملک کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گا۔\378

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں