ٹنڈومحمدخان کے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:25

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمد خان یاسر بھٹی نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان کے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجران فیڈریشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے وسائی کے پڑ پر لگائے جانے والے بچت بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کا خاص خیال رکھا جائے،انہوں نے میونسپل کمیٹی، ضلعی سرکاری ہیڈ کوارٹر اسپتال، پینے و استعمال کے صاف پانی کی فراہمی ،حیسکو سمیت دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن کردار ادا کریں،انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے تاجروں کی جانب سے بچت بازار لگانے پر مسرت کا اظہار کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں