آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 جنوری 2017 17:59

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حق میںڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی ہڑتال کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر پیر فیصل جان سرہندی ،ماما خلیل بھٹی،ممتاز کھوسو،عبدالرزاق بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کے ملازمین کا ریونیو الائس ،سن کوٹہ ،سنیارٹی لسٹ سمیت دیگر مراعات دی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ کے ساتھ حکومت کی جانب سے ناانصافی کی جارہی ہے ہم اپنے جائز حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں