ٹنڈو محمد خان اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:17

ٹنڈو محمد خان اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ٹنڈو محمد خان اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں نصیر آباد، مہران چوک، پھلیلی پار، پرانے بس اسٹاپ، شوکت کالونی، سونپاری سمیت دیگر علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث آمد و رفت میں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں اور مسجدوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی اور کاروباری اور تجارتی مراکز میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں