ْٹنڈومحمدخان و گردونواح میں تیز بارش کے باعث شہر میں پانی جمع ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 جنوری 2017 16:27

ْٹنڈومحمدخان و گردونواح میں تیز بارش کے باعث شہر میں پانی جمع ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) ٹنڈومحمدخان اور گردونواح میں ہونے والی تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں چاندنی چوک،سبزی منڈی ،ٹالپور کالونی،مہران چوک اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے علاقوں میں گندگی پھیل گئی ہے جبکہ سڑکوں پر کیچڑ ہونے کے باعث شہریوں کو آمدو رفت کے سلسلے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تیز بارش ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے غائب رہی بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ اور آٹھ گھنٹو ں کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں