آئس کے نشہ کی روک تھام کیلئے ٹانک میں ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

منگل 2 اکتوبر 2018 23:31

ٹانک۔02 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ٹانک نے آئس کے نشہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے آئس کے نشہ کی روک تھام کے لئے ضلع کی حدود میں یکم اکتوبر سے لیکر 30اکتوبر تک ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئس نشہ کی لعنت کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ہمیں اپنی آنے والی نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانا پڑیں گے آئس نشہ کی لعنت سے معاشرہ کو پاک رکھنے کے لئے ہم سب کو ملکر اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹانک ضلع میں آئس کے نشہ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور جو بھی اس کے کاروبار میں ملوث پایا گیا اس کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں