وانا ،کڑیکوٹ میں ملکیتی تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،3شدید زخمی ہوگئے

اتوار 2 دسمبر 2018 17:20

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ کڑیکوٹ میں ملکیتی تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سب ڈویژن وانا کے علاقہ کڑی کوٹ میں احمد زئی وزیر کی زیلی شاخ گنگی خیل اور دوتانی قبائل کے ما بین ایک عرصہ سے ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر آج بروز اتوار دونوں فریقین کے ما بین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے جن کوفوری طبعی امداد کیلئے شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کر دیا تاہم جاں بحق اور زخمیوں کے نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے وقوعہ کے بعد علاقے کو لیوز اور خاصہ دار فورس نے گھیرے میں لے کر حالات کو کنٹرول میں لے لیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں