آرمی چیف کی جانب سے ،ایف سی سائوتھ کے توسط سے ٹانک کے معذور ،غرباء افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2020 17:23

آرمی چیف کی جانب سے ،ایف سی سائوتھ کے توسط سے ٹانک کے معذور ،غرباء افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2020ء) چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے اور ایف سی سائوتھ کے توسط سے ٹانک کے معذور اور غرباء افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا شہریوں کی جانب سے پاک آرمی اور فرنٹئیر کور سائوتھ کو خراج تحسین پیش کیا گیا محاذ جنگ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج نے نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی اپنی غیور عوام کو مایوس نہیں کیا کیونکہ قوم کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ حیات ہے پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے کرونا وائرس کی وباء جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے پاک فوج نے اپنی عوام کو پیغام دیا ہے کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلاف لڑنا ہے ایک طرف پاک فوج اپنی عوام کو کرونا کی وباء سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے انکے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے ملک بھر کی طری ٹانک میں بھی چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر اور ایف سی سائوتھ کے توسط سے ڈگری کالج ٹانک میں معذور،دیہاڑی دار طبقہ، بیوائوں،یتیموں اور غرباء خاندانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے راشن تقسیم کیا گیا ڈگری کالج میں راشن کی تقسیم کے دوران معذور اور غریب افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مشکل کی ہرگھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے بلکہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈائون کے دوران پاک فوج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں فرنٹ لائن پر موجود ہو کر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ڈگری کالج میں چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر اور فرنٹئیر کور سائوتھ کے توسط سے ٹانک کے غرباء میں تقسیم کئے جانیوالے راشن کے اقدام کو عوامی اورسماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف اور فرنٹئیر کور سائوتھ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں